سيرت حضرت امير معاويہ رضي اللہ تعالي? عنہ
للمؤلف: محمد نافع
سيرت حضرت امير معاويہ رضي اللہ تعالي? عنہ : حضرت مولانا محمد نافع صاحب کو اللہ تعالي? نے اس بات کي خصوصي توفيق عطا فرمائي ہے کہ انھوں نے اپني متعدد تاليفات کے ذريعے سے حضرات صحابہ کرام کے حقيقي سيرت و کردار کو مستحکم علمي اور تاريخي دلائل کے ساتھ واضح فرمايا ہے? جن انصاف نا آشنا حلقوں نے ان حضرات پر طرح طرح کے اعتراضات وارد کيے ہيں ان کا شافي اور اطمينان بخش جواب ديا ہے اور حضرات صحابہ کرام کے درميان جو علمي اور سياسي اختلافات پيش آئے، ان کے حقيقي اسباب کي دلنشيں وضاحت فرمائي? حضرت معاويہ ان صحابہ کرام ميں سے ہيں جن کے خلاف اعتراضات و مطاعن کے ترکش سے کوئي تير بچا کر نہيں رکھا گيا? زير تبصرہ کتاب سيرت امير معاويہ رضي اللہ عنہ ميں حضرت مولانا محمد نافع صاحب نے ان کي سيرت کے حقيقي روشن پہلوؤں کو مضبوط دلائل کے ساتھ اجاگر کيا ہے? پہلي جلد کے پہلے حصے ميں حضرت معاويہ کے سوانح، عہد رسالت ميں ان کے منصب و مقام اور کارنامے اور ان کے مناقب کي احاديث کو پوري تحقيق کے ساتھ بيان کيا ہے? دوسرے حصے ميں حضرات خلفائے ثلاثہ کے عہد مبارک ميں حضرت معاويہ کي خدمات اور ديگر کارناموں پر روشني ڈالي گئي ہے? تيسرے حصے ميں حضرت عثمان کي شہادت کے بعد کے واقعات زير بحث لائے گئےہيں? چوتھے اور آخري حصے ميں فاضل مؤلف نے حضرت معاويہ کے عہد خلافت کے کارناموں، فتوحات، ان کے قائم کيے ہوئے انتظامي ڈھانچے، ان کي رفاہي اور ترقياتي خدمات، ان کي علمي کاوشوں، ان کے مکارم اخلاق اور اہل بيت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا ذکر ہے? آخر ميں رسول اقدس? کے ساتھ ان کے محبت کے مظاہر اور ان کے بارے ميں اکابر امت کي آراء نہايت تفصيل اور استقصا کے ساتھ پيش کي ہيں? کاتب وحي حضرت امير معاويہ رضي اللہ عنہ کے حوالے سے روافض و خوارج کے بے بنياد اعتراضات اور پروپيگنڈے سے بچنے کے ليے اس کتاب کا ہر ايمان والے شخص کے گھر ميں ہونا ضروري ہے ع?م .
الدين الإسلامي -> كتب إسلامية متنوعة
تفاصيل كتاب سيرت حضرت امير معاويہ رضي اللہ تعالي? عنہ
للمؤلف: محمد نافع
التصنيف: المكتبة الاسلامية -> كتب إسلامية بلغة أردو
لغة الكتاب: أردو
أضيف بواسطة: Y4$$3R N3T
بتاريخ: 20-10-2018
عدد مرات التحميل: 0
مرات الزيارة: 221
عرض جميع الكتب التي أضيفت بواسطة: Y4$$3R N3T
عرض جميع الكتب للمؤلف: محمد نافع