نذرونياز اور دعا کي قبوليت غيراللہ سے مدد اور نجوميوں کي پيشگوئياں
للمؤلف: عبد العزيز بن عبد الله بن باز
غيراللہ سے مدد اور نجوميوں کي پيشگوئياں : عقيدہ توحيد ہي وہ بنياد ہے جس پر محمد بن عبدالله-آپ پر بہترين رحمتيں اور پاکيزہ سلامتي ہو-کي دعوت قائم ہے .اوريہ بنياد حقيقتا تمام رسولوں کي جولان گاہ ہے.اوراس دعوت پر پختہ عزم کا تقاضا مختلف قسم کي بدعات واباطيل سے جنگ ہے .کيونکہ ہرمسلمان کيلئے ضروري ہے کہ وہ اپنے دين ميں سوچ بچار کرے اور شريعت اسلاميہ کے مطابق اللہ تعالى کي عبادت بجالائے.اس امت کے اسلاف ميں سے پہلے مسلمان اپنے دين کے معاملہ ميں ہدايت پرتھے. کيونکہ انکے اعمال بلکہ تمام معاملات قرآن کريم اور سنت مطہرہ کے مطابق ہواکرتے تھے.پھرجب مسلمانوں کي اکثريت اپنے عقائد واعمال ميں کتاب وسنت کي سيدھي راہ سے ہٹ گئي توانکے عقائد، مذاہب، سياست اور احکام کے لحاظ سے کئي فرقے بن گئے . اس انحراف کا نتيجہ يہ ہوا کہ ان ميں بدعات، اباطيل،اورشعبدہ بازي کوفروغ حاصل ہوا. جس سے اعدائے اسلام کو اسلام اور مسلمانوں پرطعنہ زني کي راہ مل گئي.علمائے اسلام اپني تاليفات ميں ان پراني ارونئي بدعات سے ڈراتے رہے .انہيں اہم تاليفات ميں سے شيخ ابن بازرحمہ اللہ کا إقامة البراهين کا يہ رسالہ ہے جودرج ذيل تين رسالوں کے مجموعہ پرمشتمل ہے:
1-نبي صلى اللہ عليہ وسلم سے استغاثہ کا حکم
2-جنوں اور شيطانوں سے استغاثہ اورانکے لئے نذرونياز کا حکم
3-بدعيہ اور شرکيہ اورادووظائف کو معمول بنانے کا حکم.
الدين الإسلامي -> كتب إسلامية متنوعة
تفاصيل كتاب نذرونياز اور دعا کي قبوليت غيراللہ سے مدد اور نجوميوں کي پيشگوئياں
للمؤلف: عبد العزيز بن عبد الله بن باز
التصنيف: المكتبة الاسلامية -> كتب إسلامية بلغة أردو
لغة الكتاب: أردو
أضيف بواسطة: Y4$$3R N3T
بتاريخ: 20-10-2018
عدد مرات التحميل: 0
مرات الزيارة: 363
عرض جميع الكتب التي أضيفت بواسطة: Y4$$3R N3T
عرض جميع الكتب للمؤلف: عبد العزيز بن عبد الله بن باز