سُنن ابن ماجہ
للمؤلف: محمد بن يزيد ابن ماجه
سُنن ابن ماجہ اُردو : اس وقت آپ کے سامنے کتب ستہ کي آخري کتاب ’سنن ابن ماجہ‘ کا سليس اور رواں اردو ترجمہ ہے? کتب ستہ ميں سے بخاري و مسلم کي تمام احاديث کي صحت پر محدثين متفق ہيں ليکن بقيہ چار کتب ايسي ہيں جن ميں صحيح احاديث کے ساتھ ساتھ ضعيف احاديث بھي شامل ہيں? سنن ابن ماجہ کو پانچويں صدي ہجري کے آخر ميں کتب ستہ ميں شمار کيا جانے لگا?اس کے بعد ہر دور ميں يہ کتاب اپني حيثيت منواتي گئي ? صحت و قوت کے لحاظ سے صحيح ابن حبان، سنن دار قطني اور دوسري کئي کتب سنن ابن ماجہ سے برتر تھيں ليکن ان کتب کو وہ پذيرائي اور قبول عام حاصل نہ ہوسکا جو سنن ابن ماجہ کو حاصل ہوا?’سنن ابن ماجہ‘ کا اسلوب نہايت شاندار ہے اور تراجم ابواب کي احاديث کي مطابقت نہايت واضح ہے? کتاب مختصر ہونے کے باوجود احکام و مسائل ميں نہايت جامع ہے? امام ابن ماجہ نے اپني سنن ميں 482 ايسي صحيح احاديث کا اضافہ کيا ہے جو باقي کتب خمسہ ميں نہيں ہيں? ’سنن ابن ماجہ‘ کي اسي اہميت کے پيش نظر مولانا عطاء اللہ ساجد نے افادہ عام کے ليے اسے اردو ميں منتقل کرنے کا بيڑہ اٹھايا? مولانا نے کتاب کا عمدہ ترجمہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہر حديث سے ثابت ہونے والے فوائد کا بھي متصل تذکرہ کيا ہے? احاديث کي تخريج وتحقيق کا کام حافظ زبيرعلي زئي ?رحمہ اللہ? نے انجام ديا ہے? حافظ صلاح الدين يوسف حفظہ اللہ کي نظرثاني ، تنقيح اور مفيد اضافوں نے کتاب کي افاديت کو دوچند کرديا ہے? ?طالبان علومِ نبوت کيلئے يہ کتاب ايک بيش بہا علمي تحفہ ہے? رب کريم کتاب کے مؤلف، مترجم، محقق ، ناشر، مراجع کو جزائے خير دے ، اور جملہ قارئين کے لئے اس کے نفع کو عام کرے? اور ہم سب کو نبي پاک صلي اللہ عليہ وسلم کي سنت کو اپني زندگي ميں حرزِجاں بنانے کي توفيق دے?آمين!
الدين الإسلامي -> كتب إسلامية متنوعة
تفاصيل كتاب سُنن ابن ماجہ
للمؤلف: محمد بن يزيد ابن ماجه
التصنيف: المكتبة الاسلامية -> كتب إسلامية بلغة أردو
لغة الكتاب: أردو
أضيف بواسطة: Y4$$3R N3T
بتاريخ: 20-10-2018
عدد مرات التحميل: 0
مرات الزيارة: 268
عرض جميع الكتب التي أضيفت بواسطة: Y4$$3R N3T
عرض جميع الكتب للمؤلف: محمد بن يزيد ابن ماجه