پيغمبررحمت صلى اللہ عليہ وسلم
للمؤلف: سعيد بن علي بن وهف قحطاني
اللہ تعالي نے انسان کو عقل وشعور سے نوازا ہے-عقل کو اگر شتر بے مہار کي طرح آزاد چھوڑ ديا جائے اور اسے خاص حدود وضوابط کا پابند نہ بنايا جائے تو وہ فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنتي لہے- اسي ليے اللہ نے بني نوع انسان کي رہنمائي کيلئے انبياء ورسل کا سلسلہ جاري فرمايا- ہر عہد اور ہر علاقے ميں انبياء آتے اور فريضہ تبليغ ودعوت ادا کرتے رہے تا آنکہ وحي ورسالت کا يہ زريں سلسلہ نبي عربي محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر ختم کرديا گيا – اب قيامت تک آنے والے انسانوں کيلئے آپ ہي اللہ کي طرف سے ہادي ورہنما ہيں- آپ ہي کي بتلائي ہوئي تعليمات وہدايات انسانيت کي نجات اور ابدي سعادت وخوش بختي کا واحد ذريعہ ہيں- ان سے اعراض وگزيرکرتے ہوئے محض اپني عقل پر انحصار کرکے انسانيت قعرِ مذلت ميں تو گرسکتي ہے ليکن امن وسکون وعافيت وراحت اور ابدي نجات سے ہمکنار نہيں ہوسکتي- اگرانسان موجودہ خلفشار اور پيش آمدہ تباہي وبربادي سے بچنا چاہتا ہے تو اسکيلئے ناگزيرہے کہ وہ پيغمبر رحمت صلى اللہ عليہ وسلم کے دامنِ عافيت ميں پناہ لے جن کو خود اللہ تعالي نے رحمت للعالمين کے لقب سے ملقب فرمايا ہے , اور اس دين رحمت کے حصار ميں آجائے جو آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے دنيا کے سامنے پيش فرمايا-
زيرنظر کتاب نبي صل اللہ عليہ وسلم کي رحم? للعالميني کے اسي پہلو کواجاگر اورواضح کرتي ہے – کاش ! لوگ آپ صلى اللہ عليہ وسلم کي سيرت وکردار اور اسوہ حسنہ کا مطالعہ کريں اور اسے اپني زندگي ميں سموليں کہ اسي ميں مسلمانوں کي عظمت رفتہ کا راز مضمر ہے اور انسانيت کي فلاح ونجات بھي اسي سے وابستہ ہے-
الدين الإسلامي -> كتب إسلامية متنوعة
تفاصيل كتاب پيغمبررحمت صلى اللہ عليہ وسلم
للمؤلف: سعيد بن علي بن وهف قحطاني
التصنيف: المكتبة الاسلامية -> كتب إسلامية بلغة أردو
لغة الكتاب: أردو
أضيف بواسطة: Y4$$3R N3T
بتاريخ: 20-10-2018
عدد مرات التحميل: 0
مرات الزيارة: 244
عرض جميع الكتب التي أضيفت بواسطة: Y4$$3R N3T
عرض جميع الكتب للمؤلف: سعيد بن علي بن وهف قحطاني